h1

عوام ساتھ دیں تو وہی پاکستان بنادوں گا، جيسا چھوڑ کرگیا تھا۔ پرویزمشرف

March 25, 2013

اسٹاف رپورٹر

 کراچی : سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف وطن تو واپس آگئے لیکن پاکستان کی صورتحال سے خوش نہیں۔ کہتے ہیں۔ ملک کی حالت دیکھ کر اُن کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔  انھوں نے اپیل کی کہ عوام اُن کا ساتھ دیں تو وہی پاکستان بنادیں گے جيسا وہ چھوڑ کرگئے تھے۔

Musharraf Returns 1

بالآخر پرویز مشرف وطن آ ہی گئے ۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر چاہنے والوں کا سیلاب امڈ آیا ۔ گلاب کی پتیوں سے سابق صدر کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔ بولے وہ لوگ کہاں گئے جو کہتے تھے کہ مشرف نہیں آئے گا ۔ پرویز مشرف نے ایک بار پھر کہا وہ سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ بولے ،، پاکستان کو بچاکر رہیں گے۔

پرویز مشرف نے اپنے چاہنے والوں سے مختصر خطاب کے دوران یقین دلایا کہ وہ پورے ملک میں جلسے کریں گے ۔ عوام کی حمایت سے ضرور کامیابی ملے گی۔ سماء

Source: Sama

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: